ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رمضان کے مہینے میں ووٹنگ کی مخالفت پر الیکشن کمیشن نے کہا،تہوار کا خیال کیا گیا ہے جمعہ کو نہیں ہے ووٹنگ

رمضان کے مہینے میں ووٹنگ کی مخالفت پر الیکشن کمیشن نے کہا،تہوار کا خیال کیا گیا ہے جمعہ کو نہیں ہے ووٹنگ

Tue, 12 Mar 2019 00:03:45    S.O. News Service

نئی دہلی،11 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رمضان کے مہینے میں ووٹنگ ہونے کے فیصلے کی مخالفت کے درمیان الیکشن کمیشن نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی بھی جمعہ یا تہوار کے دن پولنگ نہیں ہے۔الیکشن کمیشن نے رمضان کے مہینے میں انتخابات کرانے کے فیصلے پر اٹھ رہے سوالوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے پروگرام میں اہم تہوار اور جمعہ کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس معاملے میں کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ رمضان کے دوران پورے ماہ کے لئے انتخابات کے عمل کو روکا نہیں جا سکتا۔کمیشن نے واضح کیا کہ اس دوران عید کے اہم تہوار اور جمعہ کا خیال رکھا گیا ہے۔بتا دیں کہ’ آپ ‘اور ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے رمضان کے دوران انتخابات کرانے کو لے کر سوال اٹھایا تھا۔ادھر لوک سبھا انتخابات کے درمیان میں رمضان المبارک پڑنے پر لکھنؤ کے علماء نے بھی اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کمیشن سے تاریخوں میں ردوبدل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عید گاہ امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مسلمانوں کی روح کا خیال رکھنے اور انتخابات رمضان ماہ سے پہلے یا بعد میں کرنے کی کوشش کی ہے۔فرنگی محلی نے کہاکہ پانچ مئی سے رمضان شروع ہو جائے گا۔ایسے میں گرمی کی وجہ سے مسلمانوں کو پریشانی ہو سکتی ہے۔ان باتوں کا دھیان رکھتے ہوئے کمیشن تاریخوں میں تبدیلی کردیں تو بہتر ہو گا۔


Share: